دبئی،یکم جنوری (یواین آئی)ہندوستان کو جنوبی افریقہ کے خلاف سینچورین ٹیسٹ کے دوران اپنے ضروری اوور ریٹ کے مطابق گیند بازی نہ کرنے کی وجہ سے عالمی ٹیسٹ چیمپین شپ (ڈبلیو ٹی سی ) پوائنٹ لسٹ میں ایک
پوائنٹ گنوانا پڑا ہے۔
ہندوستانی ٹیم ضروری اوور ریٹ سے ایک اوور پیچھے تھی۔
بین الاقوامی کرکٹ کونسل (آئی سی سی)کے اصولوں کے مطابق،ٹیموں کو اپنے ہر اوور کےلئے ایک پوائنٹ کا نقصان ہوتا ہے۔