بنکاک، 13 مئی (یو این آئی) ہندوستانی مرد بیڈمنٹن ٹیم نے جمعرات کے روزملیشیا کو 3-2 سے شکست دے کر 43 سال کے طویل انتظار کے بعد تھامس کپ ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل میں جگہ بنالی ہندوستان اس سے پہلے تین بار 1952، 1955 اور 1979 میں سیمی فائنل میں پہنچا تھا ہندوستان 2020 میں پچھلے
ایڈیشن کے کوارٹر فائنل میں ہارگیاتھا۔
سیمی فائنل میں ہندوستان کا مقابلہ جنوبی کوریا اور ڈنمارک کے درمیان ہونے والے میچ کے فاتح سے ہوگا۔
کدامبی سری کانت، ایچ ایس پرنائے اور چراغ شیٹی و ساتوک سیراج رینکیریڈی کی جوڑی نے اپنے اپنے میچ جیت کر ہندوستان کو سیمی فائنل میں پہنچایا۔