نئی دہلی/11ڈسمبر(ایجنسی) ہندوستان سال 2021 میں آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی اور 2023 میں ہونے والے 50 اوور کرکٹ ورلڈ کھ کی میزبانی کرے گا. بی سی سی آئی نے اپنی خصوصی جنرل میٹنگ (ایس جی ایم) کے بعد یہ معلومات دی ہے. یہ پہلی بار ہوگا جب ایک کے بعد ایک آئی
سی سی ٹورنامنٹ کا انعقاد ہندوستان میں کیا جائے گا.
اس سے پہلے بھی، ہندوستان، 1987، 1996 اور 2011 میں 50 اوورز کے ورلڈ کپ کی میزبانی کرچکا ہے. 2011 ورلڈ کپ کے ٹورنامنٹ میں، ہندوستان نے اپنی میزبانی میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرکے خطاب اپنے نام کیا تھا.