میلبورن، 29 دسمبر (یو این آئی) ہندستان نے اپنے گیندبازوں کی مضبوط کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے دوسرے باکسنگ ڈے ٹیسٹ کے چوتھے روز آسٹریلیا کو آٹھ وکٹوں سے شکست دے کر چار میچوں کی سیریز 1-1سے برابر
کرلی۔
ہندوستان نے آسٹریلیا کو دوسری اننگز میں 200 رنوں پر سمیٹ دیا اور فتح کے لئے ملا 70 رنوں کا ہدف دو وکٹیں گنوا کر پورا کرلیا۔
دونوں ممالک کے مابین یہ 100 واں ٹیسٹ تھا جس میں ہندوستان نے کامیابی حاصل کی ہے۔