ٹراسا (اسپین)، 12 جولائی (یو این آئی) ہندوستانی خواتین ہاکی ٹیم نے شوٹ آؤٹ میں کپتان سویتا پونیا کے گول سے کینیڈا کو شکست دے کر اسپین اور ہالینڈ میں اپنی پہلی ایف آئی ایچ ہاکی خواتین ورلڈ کپ میں جیت درج کی۔
ہندوستان اور کینیڈا کے درمیان پیر کو کھیلے گئے
میچ میں مقررہ وقت میں دونوں ٹیموں کا اسکور 1۔
1 ہونے کے بعد ہندوستانی ٹیم نے کینیڈا کو شوٹ آؤٹ میں 3-2 سے شکست دے کر ٹورنامنٹ کا 9-12 واں مقام حاصل کیا
میڈلین سیکو (11') نے کینیڈا کے لیے گول کیا، جب کہ ہندوستان کے لیے سلیما ٹیٹے (58') نے ریگولیشن ٹائم میں اسکور برابر کیا۔