ممبئی،20 نومبر (یواین آئی) ہندوستان کے کامیاب بائیں ہاتھ کے سابق تیزگیندباز ظہیرخان نے کہا کہ آئندہ ہندوستان۔
آسٹریلیا سیریز میں گیندباز فیصلہ کن کردار ادا کریں گے۔
ہندوستان اور
آسٹریلیا سیریز کے براڈکاسٹر سونی کے کمنٹری پینیل میں شامل کئے گئے ظہیر خان نے کہا کہ آسٹریلیائی پچیں ہمیں اپنی اچھال اور رفتار کے لئے معروف ہے اس لئے میرا خیال ہے کہ آئندہ سیریز کے نتیجہ میں گیندبازی فیصلہ کن ثابت ہوسکتی ہے۔