ساؤتھمپٹن، 22 جون (یو این آئی) تیز گیندباز محمد سمیع کی قیادت میں ہندوستانی گیندبازوں نے شاندار واپسی کرتے ہوئے نیوزی لینڈ کو آئی سی سی عالمی ٹیسٹ چیمپئن شپ کے پانچویں دن منگل کے روز پہلی پاری میں 249 رن پر روک دیا اور نیوزی لینڈ نے پاری میں 32 رن کی مختصر سبقت حاصل
کرلی۔
ہندوستان نے اس کے بعد سنبھل کر کھیلتے ہوئے 30 اوور کے کھیل میں سلامی بلے بازوں شبھمن گِل اور روہت شرما کے وکٹ کھو کر 64 رن بنا لیے ہیں اور اس کے پاس اب 32 رن کی سبقت حاصل ہو گئی ہے۔
میچ کا فیصلہ اب چھٹے دن بدھ کے روز جا کر ہوگا جو اس میچ کے لیے ریزرو دن کے طور پر رکھا گیا ہے۔