رنگورا، یکم مارچ (یو این آئی) ہندوستان نے ورلڈ کپ سے قبل اپنے دوسرے پریکٹس میچ میں ویسٹ انڈیز کو منگل کے روز 81 رن سے شکست دی اس سے قبل اتوار کو ہندوستان نے جنوبی افریقہ پر ایک دیگر پریکٹس میچ میں جیت درج کی تھی ہندوستان نے اپنے دونوں پریکٹس میچ جیت کر اہم ٹورنامنٹ میں داخلہ
حاصل کیا تھا۔
اسمرتی مندھانا (66) اور دپتی شرما (51) کی نصف سنچریوں سے ہندوستان کو 258 رنز کا اسکور بنایا اور پھر شاندار گیندبازی کی بدولت ویسٹ انڈیز کونو وکٹ پر 177 تک محدود کردیا دوسری گیند پر شیفالی ورما کے آؤٹ ہونے کے بعد مندھانا اور دپتی نے دوسری وکٹ کے لیے 117 رنز کی شراکت قائم کی۔