ناگپور، 27 نومبر:- اسپنروں اور تیز گیندبازوں کے شاندار کھیل کی بدولت ہندستان نے سری لنکا کی ٹیم کو دوسرے کرکٹ ٹیسٹ میچ کے چوتھے دن ہی لنچ سے تھوڑی دیر بعد 166 رن کے معمولی اسکور پر آؤٹ کرکے میچ ایک باری اور 239 رنوں سے جیت لیا اور اسی کے ساتھ میزبان ٹیم نے تین میچوں کی سیریز میں 0۔
1
کی اہم برتری حاصل کرلی۔
اس سے قبل ہندستان نے مئی 2007 میں بنگلہ دیش کو ڈھاکہ میں ایک اننگ اور 239 رنوں سے ہرایا تھا اس طرح اس نے اپنے ٹیسٹ تاریخ میں سب سے بڑی کامیابی کی برابری بھی کرلی ہےیعنی اس نے سری لنکا کو بھی ایک اننگ اور 239 رنوں سے ہراکر اپنے ہی ریکارڈ کی برابری کرلی ہے۔