نئی دہلی/20جنوری(ایجنسی) جنوبی افریقہ کے دورے پرگئی ہندوستانی کرکٹ ٹیم بھلے ہی ایک جیت کو ترس رہی ہے لیکن ملک کی بلائنڈ کرکٹروں نے ملک کو شاندار تحفہ دیا ہے- ہندوستانی کھلاڑیوں نے بلائنڈ کرکٹ ورلڈ کپ کا خطاب اپنے نام کیا ہے-
دلچسپ بات یہ ہے کہ ٹیم نے اپنے پاکستان کو ایک مقابلے میں دو وکٹ سے ہراکرورلڈ کپ خطاب پر قبضہ کرلیا ہے- ہندوستانی بلائنڈ کرکٹ ٹیم نے لگاتار دوسری بار اس خطاب کو جیتا ہے- پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے اٹھ وکٹ گنوا کر 307 رن بنائے تھے- ہدف کا پیچھا کرتے ہوئے ٹیم انڈیا نے 38٫4 اوور میں ہی دو وکٹ سے جیت درج کرلی.