کولمبو، 14 ستمبر (یو این آئی ) بائیں ہاتھ کے اسپنر ارتھو انكولیكر کی 28 رن پر پانچ وکٹ کی خطرناک گیند بازی کی بدولت ہندستان کی انڈر -19 ٹیم نے بنگلہ دیش کو یہاں ہفتہ کو ایشیا کپ کے دلچسپ فائنل میں پانچ رن سے شکست دے کر خطاب اپنے نام کر لیا۔
ہندستانی ٹیم
نے ٹاس جیتنے کے بعد پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا لیکن 32.4 اوور میں ہی پوری ٹیم 106 رنز پر ڈھیر ہو گئی۔
اگرچہ گیند بازوں نے چھوٹے اسکور کا بھی بخوبی دفاع کرتے ہوئے خطرناک گیند بازی کی اور حریف بنگلہ دیش کو 33 اوور میں جیت سے صرف پانچ رن دور 101 پر سمیٹ کر خطاب اپنے قبضے میں کر لیا۔