کولکتہ، 20 نومبر (یواین آئی) ہندوستان اور بنگلہ دیش کے درمیان 22 نومبر سے ہونے والے تاریخی ڈے نائٹ ٹیسٹ سے پہلے بدھ کے روز ایڈن گارڈن میدان پر دونوں ٹیموں نے گلابی گیند سے پریکٹس کی۔
دونوں کرکٹ ٹیمیں منگل کو کولکتہ پہنچ گئی تھیں جہاں وہ اپنے کرکٹ تاریخ میں پہلی بار ڈے نائٹ
فارمیٹ میں ٹیسٹ کھیلنے اتریں گي۔
اس میچ كویادگار بنانے کیلئے پورے شہر میں ہی زبردست تیاریاں کی گئی ہیں، ساتھ ہی میچ کیلئے بنگلہ دیش کی وزیر اعظم شیخ حسینہ کو مدعو کیا گیا ہے جو ہندوستانی کرکٹ کنٹرول بورڈ (بی سی سی آئی) کے صدر سوربھ گانگولی کی دعوت پر اپنی ٹیم کی حوصلہ افزائی کے لیے یہاں موجود رہیں گی۔