: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اللہ تعالیٰ اپنے بندے کی توبہ اس کے مرنے سے پہلے پہلے تک قبول فرماتا ہیں (چنانچہ بندے کو مایوس نہ ہونا چاہئے)۔ (حضرت عبداللہ بن عمرؓ۔ ترمذی شریف)
کلکتہ/21ستمبر(ایجنسی) کپتان وراٹ کوہلی (92) اپنی 31 ویں ون ڈے سنچری سے محض آٹھ رن سے چوک گئے اور ہندستان نے آسٹریلیا کے خلاف دوسرے ون ڈے میں جمعرات کو یہاں ایڈن گارڈن میں 50 اوور میں 252 رن کا اسکور بنا لیا، جس کے جواب میں آسٹریلیا کی بلے بازی جاری ہے اور اس نے 10 اوورس میں دو وکٹ کے نقصان پر 47 رن بنالئے ہیں ۔
خیال رے کہ ہندستان کی اننگز کے 47.3 اوور میں بارش آئی، اس وقت آل راؤنڈر ہاردک پانڈیا 19 اور ایک روزہ بالر بھونیشور کمار 18 رنز پر ناٹ آؤٹ تھے ۔کھیل کچھ وقت بعد شروع ہوا اور ہندستان نے آخری گیند پر پہنچتے پہنچتے باقی چار وکٹ گنوادئے
اور اس کی اننگز 252 رنز پر سمٹ گئی۔ وراٹ نے اس میچ میں ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کا فیصلہ کیا۔کولکتہ میں گزشتہ تین دنوں کے دورانبارش کی وجہ سے اس میث کے منسوخ ہونے کا خطرہ بڑھ گیا تھا اور 48 ویں اوور میں ہندستانی اننگز میں بارش نے دستک دی ۔ اگرچہ بارش ہلکی تھی اور کھیل جلدی شروع ہوگیا ۔
وراٹ نے ایک شاندار بلے بازی کا مظاہرہ کیا اور 107 گیندوں میں 92 رنز بنائے۔جس میں انہوں نے آٹھ چوکے لگائے ۔ یہ ان کی سنچری سے آٹھ رنز دور رہ گئی جس میں تیز بولر ناتھن کولٹر نائل نے ان کا وکٹ حاصل کیا ۔ اوپنر روہت شرما (سات) کے 19 رنز کے اسکور پر گرنے کے بعد وراٹ نے دوسری وکٹ کے لئے اوپنر اجنکیا رہانے (55) کے ساتھ 102 رنز کی شراکت کی۔