نئی دہلی، 25 نومبر (یواین آئی) ہندوستان اور آسٹریلیا کے مابین ون ڈے تاریخ کے 40 سال دونوں ممالک کے مابین 27 نومبر سے شروع ہونے والی تین میچوں کی ون ڈے سیریز کے ساتھ پورے ہونے جارہے ہیں۔
ہندوستان اور آسٹریلیا کے درمیان موجودہ ون ڈے سیریز 27 نومبر
کو سڈنی میں ، 29 نومبر کو سڈنی میں اور 2 دسمبر کو کینبرا میں کھیلی جائے گی۔
دونوں ممالک کے مابین پہلا ون ڈے 6 دسمبر 1980 کو میلبورن میں کھیلا گیا تھا جس کو حیرت انگیز طور پر ہندوستان نے 66 رنز سے جیتا تھا جبکہ اس وقت ہندوستانی ٹیم ایک کمزور ون ڈے ٹیم سمجھی جاتی تھی۔