نئی دہلی 16 جولائی (یواین آی) ایشیا میں کرکٹ کی دوحریف ٹیموں ہندوستان اورپاکستان کونیوزی لینڈ، افغانستان اوردوکوالیفائر ٹیموں کے ساتھ اس سال بعد میں ہونے والے ٹی 20 عالمی کپ کے لئے ایک ساتھ گروپ میں رکھاگیا ہے۔
انگلینڈ، آسٹریلیا، جنوبی افریقہ، ویسٹ انڈیز
اوردوکوالیفائر ٹیموں کو ٹورنامنٹ کے گروپ ایک میں رکھاگیا ہے۔
سری لنکا اوربنگلہ دیش دونوں کو کوالیفائنگ ٹورنامنٹ سے گزرنا پڑے گا، سری لنکا کو گروپ اے میں آئرلینڈ، ہالینڈ اور نامیبیا کے ساتھ رکھاگیا ہے جبکہ بنگلہ دیش کوگروپ بی میں اسکاٹ لینڈ، پاپوا نیوگنی اورعمان کے ساتھ رکھاگیا ہے۔