مانچسٹر، 10 ستمبر (یو این آئی) ہندوستان اور انگلینڈ کے درمیان ہندوستانی ٹیم میں کووڈ 19 کے خدشات کے سبب جمعہ کو منسوخ کئے گئے پانچویں اور آخری ٹیسٹ میچ کو بعد میں کرانے کی کوشش کی جائے گی بی سی سی آئی نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ وہ میچ کو بعد میں کسی تاریخ میں منعقد کرانے کے لئے ای سی بی کے ساتھ بات چیت کر رہا ہے بی سی سی
آئی اور ای سی بی نے ٹیسٹ میچ کھیلنے کے لیے کئی دور کی بات چیت کی لیکن ہندوستانی ٹیم میں کووڈ 19 پھیلنے کے خدشہ کے سبب انہیں یہ میچ رد کرنے کے لئے مجبورپونا پڑا۔
بی سی سی آئی نے کہا، "بی سی سی آئی اور ای سی بی کے درمیان مضبوط تعلقات کی وجہ سے بی سی سی آئی نے ای سی بی کے سامنے منسوخ ہوئے میچ کودوبارہ کھیلنے کی پیش کش کی ہے۔