پرتھ، 24 فروری (یو این آئی) 16 سال کی نوجوان اوپنر شیفالی ورما کی 39 رنز کی آتشی اننگ اور لیگ اسپنر پونم یادو (18 رن پر تین وکٹ) کی بہترین بولنگ کے دم پر ہندستانی خاتون ٹیم نے اپنی شاندار مہم جاری رکھتے ہوئے آئی سی سی خواتین ٹی -20 ورلڈ کپ کرکٹ ٹورنامنٹ میں پیر کو بنگلہ دیش
کو 18 رنز سے شکست دے کر مسلسل دوسری جیت درج کی۔
ہندستان نے اپنے پہلے میچ میں گزشتہ چمپئن آسٹریلیا کو چونکایا تھا اور اب اس نے بنگلہ دیش کا شکار کر لیا۔
ہندستان نے 20 اوور میں چھ وکٹ پر 142 رن کا مشکل اسکور بنانے کے بعد بنگلہ دیش کے چیلنج کو آٹھ وکٹ پر 124 رن پر تھام لیا۔