ملبورن ، 28 دسمبر ( یواین آئی) ہندوستان نے کپتان اجنکیا رہانے کی (112) سنچری اور آل راؤنڈر روندر جڈیجہ کی (57) نصف سنچری کی مدد سے آسٹریلیا کے خلاف دوسرے باکسنگ ڈے ٹسٹ کے تیسرے دن پیر کو
پہلی اننگز میں 326 رنز بنائے۔
اور بیش قیمتی 131 رنزکی سبقت حاصل کرلی ۔
ہندوستان نے تیسرے دن پانچ وکٹ پر 273 رنز پر کھیلنا شروع کیا اور ان کی اننگز 115.1 اوورز میں 326 رنز پر آؤٹ ہوگئی۔