ایڈیلیڈ، 08 دسمبر (ایجنسی) ہندوستان نے گیند بازوں کی شاندار کارکردگی کے بعد متوازن بلے بازی سے آسٹریلیا کے خلاف پہلے کرکٹ ٹیسٹ کے تیسرے دن آج اپنی دوسری اننگز میں دن کے اختتام تک تین وکٹوں کے نقصان پر 166 رن کی برتری کے ساتھ میچ میں اپنی گرفت مضبوط کر لی۔ یہاں ایڈیلیڈ اوول میں تیسرے دن کا کھیل بارش سے متاثر رہا لیکن ہندوستان نے دوسری اننگز میں دن کا کھیل ختم
ہونے تک 61 اوور میں تین وکٹوں کے نقصان پر 151 رن بنا لئے ہیں اور اس کی مجموعی برتری 166 رن پہنچ گئی ہے۔
بلے باز چتیشور پجارا 40 رن اور اجنکیا رہانے ایک رن بنا کر کریز پر موجود ہیں جبکہ ٹیم کے ابھی سات وکٹ محفوظ ہیں۔