ذرائع:
شیکھر دھون کی قیادت میں ہندوستانی ٹیم جنوبی افریقہ سیریز میں اچھی شروعات نہیں کر پائی۔ انہیں لکھنؤ میں پہلے میچ میں شکست کا منہ دیکھنا پڑا۔ اس کے بعد رانچی میں دوسرا میچ جیت کر سیریز برابر کرنے والی ٹیم انڈیا منگل کو دہلی میں ہونے والے فیصلہ کن تیسرے ون ڈے کا سامنا
کرنے کے لیے تیار ہے۔
اس کے ساتھ ہی دونوں ٹیموں کی نظریں سیریز جیتنے پر مرکوز ہیں۔ تاہم ہندوستانی ٹیم انتظامیہ کپتان شیکھر دھون اور نوجوان بلے باز شبمن گل کی اوپننگ جوڑی کی کارکردگی کو لے کر قدرے پریشان ہے۔ یہ دونوں بلے باز اس سیریز میں اب تک رنز بنانے کے لیے جدوجہد کر رہے ہیں۔