نئی دہلی ، 24 اکتوبر( یواین آءی) ہندوستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان کپل دیو جو دل کا دورہ پڑنے کے بعد اسپتال میں داخل ہوئے تھے ، نے اپنی صحت کے بارے میں اطلاع دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اب ٹھیک ہورہے ہیں۔
1983 میں پہلی بار اپنی کپتانی میں ہندوستان کو ورلڈ چمپئن بنانے والے کپل کو دل کا دورہ پڑا اور دارالحکومت کے ایک اسپتال میں انجیو پلاسٹی سرجری کروائی گئ۔ جمعہ کو دیر رات کپل دیو کو سینے میں درد ہوا تھا ، جس
کے بعد وہ رات کے 1 بجے اوکھلا کے فورٹس اسپتال پہنچے۔
فورٹس کے جاری کردہ ایک بیان میں بتایا گیا ہے کہ کپل دیو کو سینے میں درد کی شکایت تھی۔ 62 سالہ کپل دیو کی تشخیص کی گءی اور ڈپارٹمنٹ آف کارڈیالوجی کے ڈاکٹر اتول ماتھر نے ہی رات میں کپل دیو کی انجیو پلاسٹی سرجری کی۔
کپل دیو نے ٹویٹ کیا "آپ سبھی کی محبت اور دعاؤں کا بہت بہت شکریہ۔ میں آپ سبھی کا شکرگزار ہوں کہ میری صحت کے لءےدعاکی۔ میں اب ٹھیک ہورہاہوں۔