نئی دہلی، 17 فروری (یو این آئی) تجربہ کار ہندوستانی تیز گیند باز محمد سمیع نے آسٹریلیا کے خلاف بارڈر گاوسکر ٹرافی کے دوسرے ٹیسٹ کے پہلے دن جمعہ کو چار وکٹ لینے کے بعد کہا کہ ایک نظم و ضبط والا گیند باز کسی بھی بیچ پر کامیابی حاصل کر سکتا ہے۔
خیال رہے
کہ ارون جیٹلی اسٹیڈیم کی بیچ اسپنروں کی مدد کر رہی تھی، لیکن سمیع پہلی انگز میں چار وکٹیں لے کر ہندوستان کے لیے سب سے کامیاب گیند باز تھے۔ سمیع کے علاوہ روی چندرن اشون اور رویندرا جڈیجہ نے تین تین وکٹیں حاصل کیں جس کی بنیاد پر میزبان ٹیم آسٹریلیا کو 263 رن پر آل آؤٹ کر سکی۔