چنئی، 03 فروری (یواین آئی) طویل عرصے سے ٹسٹ ٹیم سے باہر رہے ہندوستان کے چائنا مین گیندباز کلدیپ یادو کا کہنا ہے کہ اگر وہ انگلینڈ کے خلاف چنئی میں پانچ فروری سے ہونے والے پہلے ٹسٹ مقابلے میں کھیلے تو ان کے لئے یہ ایک مرتبہ
پھر ڈیبیو کرنے جیسا ہوگا۔
کلدیپ طویل عرصہ سے ٹسٹ ٹیم سے باہر ہیں ۔
انہیں حال ہی اختتام ہندوستان اورآسٹریلیا ٹسٹ سیریز کے لئے ٹیم میں شامل کیا گیا تھا لیکن ایک بھی مقابلے میں وہ آخری الیون میں شامل نہیں رہے تھے۔