دبئی، 16 نومبر (یو این آئی) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے اگلے سال آسٹریلیا میں ہونے والے مردوں کے ٹی 20 ورلڈ کپ 2022 کے لیے سات میزبان شہروں کا اعلان کیا ہے۔
آئی سی سی نے منگل کے روز ایک پریس ریلیز میں کہا کہ اگلے سال 16 اکتوبر سے 13 نومبر تک ہونے
والے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے کل 45 میچز ایڈیلیڈ، برسبین، جیلانگ، ہوبارٹ، میلبورن، پرتھ اور سڈنی میں ہوں گے۔
ورلڈ کپ کا فائنل 13 نومبر 2022 کو میلبورن کرکٹ گراؤنڈ (ایم سی جی) میں ہوگا، جبکہ سیمی فائنل میچ بالترتیب 9 اور 10 نومبر کو سڈنی کرکٹ گراؤنڈ اور ایڈیلیڈ اوول میں ہوں گے۔