دبئی، 24 مارچ (یواین آئی) ہندوستان کے کپتان وراٹ کوہلی کے بین الاقوامی کرکٹ میں ’امپائر کال‘ ضابطہ کی مخالفت کے باوجود بین الاقوامی کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی کرکٹ کمیٹی نے ڈی آر ایس کے ’امپائر کال‘ ضابطے کو برقرار رکھنے کی سفارش کی ہے۔
آئی سی سی کی چیف ایکزکٹیو کمیٹی کی آئندہ
ہفتہ مقررہ ورچوئل میٹنگ میں اس سفارش کو پیش کیا جائے گا۔
اطلاعات کے مطابق کرکٹ کمیٹی کی مارچ کے شروعات میں ہوئی ورچوئل میٹنگ میں کمیٹی کے اراکین نے کھلاڑیوں اور شائقین سمیت کرکٹ کے سبھی متعلقین کو امپائر کال کے ضابطے اور اس کے بارے میں بہتر طریقہ سے سمجھانے کی بات پر زور دیا تھا۔