سڈنی ، 25 نومبر (یواین آئی ) محدود اوورز میں ہندوستانی ٹیم کے نائب کپتان لوکیش راہل نے آسٹریلیا کے خلاف 27 نومبر سے شروع ہونے والی ون ڈے سیریز سے قبل بدھ کے روزکہا کہ انہیں ٹیم انڈیا میں کوئی بھی کردار ادا کرنے میں بہت
خوشی محسوس ہوگی۔
ہندوستان کے آسٹریلیا دورے کی شروعات 27 نومبر سے ہورہی ہے اور دونوں ممالک کے درمیان پہلا ون ڈے سڈنی میں کھیلا جائے گا۔
ہندوستان کو اس دورے میں تین ون ڈے ، تین ٹی ٹوئنٹی اور چار ٹیسٹ کھیلنے ہیں ۔