نئی دہلی،24 ستمبر (یو این آئی )ہندستانی کرکٹ ٹیم کے سابق سرکردہ آل راؤنڈر عرفان پٹھان نے سال 2007 کے عالمی کپ ٹوئنٹی ٹوئنٹی کرکٹ ٹورنامنٹ کی خطابی جیت کی یادوں کو تازہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اپنی آخری سانس تک اس فتح کو یاد رکھیں گے۔
ہندستانی کرکٹ کی
سال2007 کے ٹی 20 ورلڈ کپ جیتنے والی ٹیم کے ممبران اور کرکٹ شائقین نے جمعرات کو اس تاریخی فتح کی 13ویں سالگرہ کے موقع پر اپنی یادوں کو تازہ کیا ۔
یہ مقابلہ آخری بال تک سنسنی خیز رہا تھا اور کرکٹ کے شائقین کے ذہن میں رچا بسا ہوا ہے اور آنے والے برسوں میں بھی اسی طرح برقرار رہے گا۔