کیپ ٹاؤن یکم دسمبر (یواین آئی) جنوبی افریقہ کے تیزگیندباز کگیسو ربادا کا کہنا ہے کہ انہیں توقع ہے کہ وہ آئی پی ایل کے مظاہرہ کو قومی ٹیم میں بھی برقراررکھ پائیں گے۔
جنوبی افریقہ
اور انگلینڈ کے مابین تین میچوں کی ٹی ٹونٹی سیریز جاری ہے جس میں انگلینڈ0-2 سےناقابل شکست برتری حاصل کرچکا ہے۔
تین میچوں کی ٹی-20سیریز کے بعددونوں ٹیمیں چار دسمبر سے تین میچوں کی ون ڈے سیریز کھیلیں گی۔