میلبورن، 8 جنوری (یو این آئی) عالمی نمبر ایک ٹینس کھلاڑی سربیا کے نوواک جوکووچ نے ہفتہ کو آسٹریلوی حکومت کے ذریعہ انہیں آسٹریلیا میں داخلے کی اجازت نہ دینے کے فیصلے کے خلاف عدالت میں دائر درخواست پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ وہ گزشتہ ماہ کورونا کی زدمیں آنے کے بعد انہیں آسٹریلیا میں داخل ہونے کے لیے امیگریشن کلیئرنس مل گیا تھا۔
آسٹریلین
براڈکاسٹنگ کارپوریشن (اے بی سی) نے ہفتے کے روز تصدیق کی کہ جوکووچ کے وکلا نے ان کی آسٹریلیا سے ملک بدری کو چیلنج دیتے ہوئے عدالت میں معلومات دی ہے کہ جوکووچ گزشتہ ماہ کورونا وائرس سے متاثر ہوئے تھے۔
ویزا منسوخی کیس میں پیر کو عدالت میں ہونے والی سماعت سے پہلے، ان کے وکلاء نے کہا ہے کہ جوکووچ کو آسٹریلین اوپن ٹورنامنٹ کے منتظم ٹینس آسٹریلیا سے چھوٹ ملی تھی۔