حیدرآباد7/جنوری (یواین آئی)حیدرآبادی تیز گیند باز محمد سراج آسٹریلیا کے خلاف سڈنی میں کھیلے جانے والے تیسرے ٹسٹ میچ سے پہلے روایتی طورپر بجائے گئے قومی ترانہ کے موقع پراشکبار
ہوگئے۔
سراج جنہوں نے ملبورن میں کھیلے گئے دوسرے ٹسٹ میچ سے اپنے ٹسٹ کیرئیر کی شروعات کی تھی،کی اشکبار آنکھیں کیمرے میں قید ہوگئیں۔
میچ سے پہلے دونوں ٹیموں کے قومی ترانے روایتی طورپر بجائے گئے تھے۔