نئی دہلی، 25دسمبر (یو این آئی) اگلے سال سے بین الاقوامی ٹیم میں زوردار واپسی کرنے کے لئے تیار ہندستانی ٹیم کے اسٹار بلے باز شکھر دھون نے کہاکہ بلاشبہ چوٹ لگنے کی وجہ سے وہ تقریباََ ایک مہینہ سے بلے بازی نہیں کرسکے ہیں لیکن ابھی بلے بازی
کرنا بھولے نہیں ہیں۔
شکھر نے حیدرآباد کے خلاف آج سے شروع ہوئے رنجی ٹرافی مقابلے سے پہلے منگل کو تین الگ الگ سیشنوں میں بلے بازی کی مشق کی۔
خیال رہے کہ شکھر اور دائیں ہاتھ کے تیز گیندباز ایشانت شرما کی دہلی کی ٹیم میں واپسی ہوئی ہے۔