: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اللہ تعالیٰ اپنے بندے کی توبہ اس کے مرنے سے پہلے پہلے تک قبول فرماتا ہیں (چنانچہ بندے کو مایوس نہ ہونا چاہئے)۔ (حضرت عبداللہ بن عمرؓ۔ ترمذی شریف)
نئی دہلی، 25 جنوری (ذرائع) اولمپک کانسی کا تمغہ جیتنے والی اور چھ بار باکسنگ کی عالمی چیمپئن ایم سی میری کوم نے جمعرات کو ان خبروں کی تردید کی کہ انہوں نے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں نے ابھی تک اسے چھوڑنے کا کوئی
باضابطہ اعلان نہیں کیا ہے۔ میں نے ابھی تک ریٹائرمنٹ کا اعلان نہیں کیا ہے اور مجھے غلط بتایا گیا ہے۔ جب بھی میں اس کا اعلان کرنا چاہوں گا ذاتی طور پر میڈیا کے سامنے آؤں گی۔ کچھ میڈیا رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ میں نے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا ہے اور یہ سچ نہیں ہے-