احمد آباد ، 20 فروری (یواین آئی) ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان وراٹ کوہلی نے اپنے 2014 کے انگلینڈ کے دورے کی یاد تازہ کرتے ہوئے کہا کہ انگلینڈ کے دورے پر جب وہ پانچ ٹیسٹ میں ایک بھی نصف سنچری نہیں
بناپائے تھے تب وہ اپنے آپ کو دنیا کا سب سے تنہا شخص محسوس کررہے تھے۔
وہ اس دورے کو اپنے کیریئر کا بدترین وقت سمجھتے ہیں۔
وراٹ نے یہ انکشاف ناٹ کرکٹ پوڈکاسٹ پر بات چیت کے دوران کیا۔