احمد آباد، 3مارچ (یو این آئی) ہندستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان وراٹ کوہلی تیسرے پنک بال ٹیسٹ کے دوران احمد آباد کی پچ سے متعلق اپنی رائے پر قائم ہیں۔
ان کا یہی خیال ہے کہ پچ میں کوئی خرابی نہیں تھی اور صرف خراب بلے بازی کی وجہ
سے ہی تیسرا ٹیست میچ دو دنو ں میں ختم ہوگیا۔
انہوں نے ساتھ ہی کہا کہ محدود اوور سے ٹیسٹ پھر ٹیسٹ کرکٹ میں محدود اوور کھیلنے کی وجہ سے کھلاڑیوں کی ڈیفنس تکنیک بگڑ گئی ہے ڈیفنس شاٹ ٹیسٹ کرکٹ کا ایک اہم پہلے ہے جو پیچھے چھوٹ گیا ہے۔