نئی دہلی، 31 مارچ (یواین آئی) آئی پی ایل 2021 میں دہلی کیپٹلس کی کمان سنبھالنے والے نوجوان وکٹ کیپر بلے باز رشبھ پنت نے ہندوستان کے سابق آل راؤنڈر یوراج سنگھ کی بلے بازی کو یاد کرتے ہوئے کہا کہ وہ ہمیشہ چھکے لگانے کے شوقین تھے ۔
بچپن میں ، وہ جب کرکٹ
کھیلتے تھے تب ا ن کے شاٹ ہر طرف جاتے تھے۔
پنت نے کہا ، "جب آپ چھکا لگاتے ہیں تو ، عموماً اس میں کافی طاقت لگتی ہے لیکن جب یوراج بلے بازی کرتے تھے اور چھکے لگاتے تھے تو ایسا لگتا تھا کہ وہ بغیر کسی کوشش اور طاقت کے چھکے لگاتے ہیں، جس میں صرف ٹائمننگ ہوتی تھی ۔