حیدرآباد، 22 فروری (ذرائع) حیدرآباد پہلے مرحلے میں انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کے دو میچوں کی میزبانی کرے گا کیونکہ بی سی سی آئی نے لیگ کے شیڈول کا اعلان کیا ہے جو 22 مارچ کو دفاعی چیمپئن چنئی
سپر کنگز اور رائل چیلنجرز بنگلور سے چنئی میں شروع ہوگا۔
آئی پی ایل ٹیم سن رائزرز حیدرآباد کا مقابلہ 27 مارچ کو ممبئی انڈینز اور 5 اپریل کو چنئی سپر کنگز سے راجیو گاندھی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم اپل میں ہوگا۔