حیدرآباد،29 اگسٹ (ذرائع) موجودہ عالمی باکسنگ چمپئن اور کامن ویلتھ گیمز کی گولڈ میڈلسٹ نکہت زرین نے اتوار کو اکشرا انٹرنیشنل اسکول، ایل بی نگر، حیدرآباد میں منعقدہ 'میٹ دی چیمپیئن' پروگرام میں طلباء سے بات چیت کی۔
"فٹ انڈیا پروگرام مرکزی حکومت کی طرف سے اٹھایا گیا ایک اچھا اقدام ہے۔
اس سے نہ صرف کھیلوں کے افراد بلکہ عام لوگوں کو بھی ان کی اچھی صحت برقرار رکھنے میں فائدہ
ہوگا۔
نکہت نے کہا کہ بچوں کو متوازن غذا فراہم کر کے غذائیت کی کمی کو دور کیا جا سکتا ہے-
انہوں نے مشورہ دیا کہ ہر ایک کو اپنی روزمرہ کی زندگی میں ورزش کے لیے ایک شیڈول بنانا ہوگا۔
بعد ازاں اے جگن موہن راؤ نے اعلان کیا کہ نکہت زرین کی نگرانی میں اکشرا تعلیمی اداروں میں جلد ہی باکسنگ اکیڈمیاں قائم کی جائیں گی۔
انہوں نے یہ بھی امید ظاہر کی کہ نکھت ریاست اور ملک کا مزید نام روشن کریں گی۔