بھونیشور/11ڈسمبر(ایجنسی) اڑیسہ حکومت نے ہاکی ورلڈ لیگ فائنل میں اتوار (10 دسمبر) کو جرمنی کو شکست دے کر کانسی کا تمغہ جیتنے والی ہندوستانی ٹیم کے ہر کھلاڑی اور چیف کوچ مارین کو 10- 10 لاکھ روپے نقد انعام دینے کا اعلان
کیا.
کلنگا اسٹیڈیم پر پورے میچ کے دوران موجود رہے وزیر اعلی نوین پٹنائک نے میچ کے بعد کھلاڑیوں کو تمغے کے ساتھ دس دس لاکھ روپے کا چیک دیا. اس کے ساتھ ہی کوچ مارین کو دس لاکھ اور باقی امدادی عملہ کو پانچ پانچ لاکھ روپے کا چیک دیا گیا.