نئی دہلی، 11 فروری (یو این آئی ) اولمپک تمغہ فاتح پہلوان ساکشی ملک بلا شبہ خراب فارم سے گزر رہی ہیں لیکن انہیں پوری امید ہے کہ وہ ٹوکیو اولمپک کے لئے ہندستانی ٹیم میں جگہ بنانے میں کامیاب
ہوں گی۔
ساکشی کو ایشیائی کشتی مقابلہ کے اعلان کے ساتھ ٹوکیو اولمپک کے لئے کوالیفائی کرنے کا ایک اور موقع ملا ہے۔
چمپئن شپ اندرا گاندھی انڈور اسٹیڈیم میں 18-23 فروری کے درمیان کھیلی جائے گی۔