لکھنؤ 11 نومبر (یواین آئی) شائی ہاپ (109 ناٹ آوٹ) کی شاندار سنچری اور كيمو پال (44 رن پر تین وکٹ) کی خطرناک گیند بازی سے ویسٹ انڈیز نے تیسرے اور آخری ایک روزہ میچ میں افغانستان کو پانچ وکٹ سے شکست دے کر تین میچوں کی سیریزمیں کلین سویپ کی۔
اٹل بہاری واجپئی اكانا اسٹیڈیم میں افغانستان نے
پہلے بلے بازی کرتے ہوئے مقررہ 50 اووروں میں سات وکٹ پر 249 رن بنائے جس کے جواب میں ویسٹ انڈیز نے 250 کا ہدف 48.4 اووروں میں پانچ وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔
سیریزمیں گزشتہ دو میچوں کی طرح آج بھی ویسٹ انڈیز کے جیت کے ہیرو شائي ہوپ رہے جنہوں نے سلامی بلے باز کے طور پر کریز پر اتر کر شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا۔