حیدرآباد،30جون(یواین آئی)ہندوستان کی بیڈ منٹن کی سرکردہ کھلاڑی پی وی سندھو نے کہاکہ اس مرتبہ کا اولمپکس کافی چیلنج سے بھرا ہے اور وبا کی صورتحال کے سبب ہمیں کافی محتاط رہنے کی ضرورت ہے۔
انہوں نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ اولمپکس جو قبل ازیں اس
موذی مرض کی وجہ سے ملتوی ہوئے تھے کے انعقاد کے سلسلہ میں وہ پُرجوش ہیں۔
گذشتہ اولمپکس میں سلور پر اکتفاکرنے والی سندھو سے جب یہ سوال کیاگیا کہ آیا وہ اس مرتبہ گولڈ میڈل کی خواہشمند ہیں تو انہوں نے اس کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ یقینی طورپر وہ اس کی خواہش مند ہیں۔