اینٹیگا، 4 فروری (یو این آئی) ہندوستان اور انگلینڈ کے درمیان ہفتے کے روز یہاں آئی سی سی مرد انڈر19 عالمی کپ کے فائنل میں ایک دلچسپ مقابلے کی امید ہے ہندوستان نے بدھ کے روز سیمی فائنل میں آسٹریلیا پر 96 رن سے جیت درج کی وہیں منگل کو انگلینڈ نے
افغانستان کو 15 رن سے ہراکر فائنل میں جگہ بنالی واضح رہے کہ یہ ہندوستان کا لگاتار چوتھا فائنل ہوگا، جب کہ انگلینڈ نے 1998 کے بعد سے کبھی بھی ٹورنامنٹ نہیں جیتا ہے۔
دونوں ہی ٹیموں کے پاس بہترین بلے باز ہیں۔
سیمی فائنل میچ میں کپتان یش دھول نے شاندار 110 رن بنائے تھے۔