دبئی ، 13 اکتوبر (یو این آئی) کولکتہ نائٹ رائڈرس کے ہاتھوں ایلیمنیٹر مقابلہ میں رائل چیلنجرس بنگلور کی شکست کے بعد،بطور کپتان وراٹ کوہلی کے 11 سیزن کا دور گزشتہ روز ختم ہوگیا تھا۔
اس سے پہلے انہوں نے یہ بھی
اعلان کیا تھا کہ وہ آئندہ عالمی کپ کے اختتام کے بعد ٹیم انڈیا کی ٹی ٹوئنٹی کپتانی بھی چھوڑ دیں گے۔
اپنے فرنچائیزی کے باقاعدہ یوٹیوب چینل پر ایک چیٹ میں کوہلی نے اپنے فیصلے کے پیچھے کی وجوہات کے بارے میں بتایا ۔