ہانگ کانگ/22نومبر(ایجنسی) ہانگ کانگ اوپن بیڈمنٹن ٹورنامنٹ میں ہندوستانی خواتین کا شاندار مظاہرہ جاری ہے. پہلے سائنا نہوال اور پھر اسکے بعد پی وی سندھو نے ملک کو جیت کا تحفہ دیا ہے. پی وی سندو نے
چہارشنبہ کو ٹورنامنٹ کے دوسرے دور میں داخل ہوگئی. خواتین کے سنگلز کے پہلے دور میں، دوسری عالمی چیمپئن سندھو نے مقامی کھلاڑی لیونگ یوٹ یوی کو شکست دی.
سندھو نے 26 منٹ کے اندر یوی کو 18-21، 10-21 سے شکست دی-