نئی دہلی، 27 دسمبر (یو این آئی) ہاکی انڈیا نے پیر کو اسپورٹس اتھارٹی آف انڈیا ( سائی) کے بنگلورو واقع سینٹر میں 27 دسمبر سےشروع ہونے والے سینئر خواتین کے قومی کیمپ کے لیے 60 کھلاڑیوں کا اعلان کیا ہے ہندوستانی خواتین کی سینئر ہاکی ٹیم کے ہیڈ کوچ جینیک شوپمین نے ایک بیان میں کہا ’’اس فہرست سے کھلاڑیوں کا انتخاب سینئر اور جونیئر خواتین کے بین الاقوامی ٹورنامنٹ کے ساتھ ساتھ حال ہی میں منعقد ہونے والی 11ویں ہاکی انڈیا سینئر ویمنز نیشنل چیمپئن شپ 2021، پہلی ہاکی انڈیا سینئر خواتین کی
انٹر ڈپارٹمنٹ نیشنل چیمپئن شپ 2021 اور دیگر ڈومیسٹک ٹورنامنٹس کی کارکردگی کو ذہن میں رکھتے ہوئے کیا گیا ہے‘‘۔
ہاکی انڈیا کی ایک ریلیز کے مطابق، 60 رکنی فہرست میں وہ کھلاڑی بھی شامل ہیں جنہیں بین الاقوامی ٹورنامنٹس میں کارکردگی کی بنیاد پر خواتین کے سینئر کور گروپ سے ریٹین کیا گیا ہے۔
اس کے علاوہ جونیئر ویمنز ٹیم کے لیے اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والی کھلاڑیوں کو بھی گروپ میں منتخب کیا گیا ہے، جنہیں ویمن ایشیا کپ 2022 کی تیاریوں سے قبل 33 کھلاڑیوں تک محدود کردیا جائے گا۔