نئی دہلی ، 21 جون (یو این آئی) ہاکی انڈیا نے پیر کو تجربہ کار اسٹرائیکر رانی کو ٹوکیو اولمپکس میں ہندوستانی خواتین ہاکی ٹیم کی نمائندگی کرنے والی 16 رکنی ٹیم کا کپتان مقرر کیا۔
رانی نہ صرف اپنی فیلڈ پرفارمنس بلکہ
ٹیم میں موجود نوجوان خواتین کھلاڑیوں کی رہنمائی کرنے کے لئے بھی وہ پہلی پسند ہے۔
ہاکی انڈیا نے انتہائی قابل اعتماد ڈیفنڈر دیپ گریس اکا اور تجربہ کار گول کیپر سویتا کو بھی ویمن ٹیم کی دو نائب کپتان مقرر کیا ہے۔