نئی دہلی، 27 جنوری (یو این آئی) ہاکی انڈیا نے جمعرات کے روز جنوبی افریقہ کے پوچیفسٹروم میں آئندہ 8 سے 13 فروری تک جنوبی افریقہ اور فرانس کے خلاف ایف آئی ایچ پرو لیگ میچوں کے لیے 20 رکنی ہندوستانی مردوں کی ہاکی ٹیم
کا اعلان کیا۔
سیزن کے پہلے ٹورنامنٹ میں منپریت سنگھ ٹیم کی قیادت کریں گے جبکہ ہرمن پریت سنگھ نائب کپتان ہوں گے۔
اس کے علاوہ ٹیم میں دو نئے کھلاڑیوں نوجوان ڈریگ فلکر جگراج سنگھ اور فارورڈ ابھیشیک کو شامل کیا گیا ہے۔