میلبورن، 20 جنوری (یو این آئی ) ہاکی انڈیا نے آسٹریلیا کے جنگلوں میں لگی آگ کے لیے 25 ہزار ڈالر کا عطیہ دیا ہے، جس کے لئے ہاکی آسٹریلیا نے اس شراکت پر اس کا اظہار تشکر کیا ہے۔
ہاکی آسٹریلیا کی صدر میلنی ووسنام نے ہاکی انڈیا سے اپنا شکریہ ادا کرتے ہوئے
کہا کہ وہ هاكي انڈیا کے صدر محمد مشتاق احمد کا اس حمایت کے لئے ممنون ہے ۔
ایچ آئی نے ریڈ کراس بش فائير اپیل میں 25 ہزار ڈالر کا عطیہ دیا ہے اور ہاکی آسٹریلیا کو ہندستانی مرد اور ہندستانی خواتین ہاکی ٹیموں کی شرٹ بھی نیلامی میں فروخت کے لیے عطیہ کی ہیں ۔