کولکتہ، 21 نومبر (یواین آئی ) ہندستان اور بنگلہ دیش ایڈن گارڈن میدان پر جمعہ کو اپنا پہلا ڈے نائٹ ٹیسٹ کھیلنے اتریں گے جہاں دونوں ہی ٹیموں کا مقصد مقابلے میں جیت درج کرنے سے کہیں بڑھ کر گلابی گیند سے نئی تاریخ درج کرنا ہوگا ۔
ہندستان اور بنگلہ دیش کے درمیان جمعہ سے
ایڈن گارڈن میدان پر دو میچوں کی سیریز کا دوسرا میچ شروع ہوگا جسے دونوں ٹیمیں پہلی بار ڈے نائٹ شکل میں کھیلیں گی۔
وراٹ کوہلی کی کپتانی والی میزبان ٹیم پہلے ہی 1-0 سے سیریز میں آگے ہے اور اب اس کی نگاہیں کلین سویپ پر لگی ہیں جو عالمی ٹیسٹ چمپئن شپ میں اس کی پوزیشن اور مضبوط کر دے گی۔