: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
ہولنبیر، 14 ستمبر (یو این آئی) کپتان ہرمن پریت کی کرشماتی کارکردگی کی بنیاد پر ہندوستان نے ایشیائی چیمپئنز ٹرافی 2024 کے لیگ میچ میں ہفتہ کو روایتی حریف پاکستان کو 2-1 سے شکست دی۔
مو کی ہاکی ٹریننگ بیس پر پاکستان کے احمد ندیم نے میچ کے ساتویں منٹ میں گول کر کے اپنی ٹیم کو برتری دلادی تاہم مخالف ٹیم کی خوشی زیادہ دیر
نہ ٹھہر سکی جب ہندوستان کے ہر من پریت نے پنالٹی کارنر کو گول میں تبدیل کر کے میچ کے پانچویں منٹ میں ہی گول کر کے میچ برابر کر دیا۔
دوسرے کوارٹر میں بھی ہندوستان نے جوابی حملے جاری رکھے جس کے نتیجے میں 19 ویں منٹ میں ابھیشیک کے انجلیکٹ پر ہر من پریت نے گول پوسٹ کے بیچ سے گیند کو جال میں الجھا دیا اور بالآخر یہ گول فیصلہ کن ثابت ہوا۔